لاہور (ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کی مشہور اداکارہ شامین خان کا کئی بار محبت کرنے اعتراف، کہا کہ مجھے ہر بار سچی محبت ہوئی ،محبت وہ جذ بہ نہیں جس کو چھپایا جائے۔میں ڈھکی چھپی محبت پر یقین نہیں رکھتی. جب تک کھل کر محبت کا کھل کر اظہار نا کیا جائے تو محبت کا مزہ نہیں آتا ۔میں نے ہر بار کھل کر اپنی محبت کا اظہا ر کیا۔
شامیں خان نےحال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی،جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔دوران گفتگو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شامین خان نے کہا کہ کسی کو بھی محبت کئی بار ہو سکتی ہے. مجھ بھی کئی بار ہوئی ،ہر بار سچی محبت ہوئی۔میرے لیے تعداد اہمیت نہیں رکھتی، میں جب بھی کسی کی محبت میں گرفتار ہوتی ہوں ہر بار مخلص رہتی ہوں.
مجھے یاد نہیں کتنی بار محبت ہوئی، ہاں لیکن ہر بار سچی محبت ہوئی ہے، دل سے ہوئی ہے۔ میں ڈھکی چھپی محبت پر یقین نہیں رکھتی ، مجھے جب بھی محبت ہوئی میں نے گھر والوں کو بتایا .میں محبت کا کھل کر کا اظہار کرنے پر یقین رکھتی ہوں، محبت ایک ایسا جذبہ ہے جس کا اظہار جب تک کھل کر نہ کیا جائے تو مزہ نہیں آتا۔ساتھ ہی محبت کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا.
محبت کرتے وقت انسان کے اندر اتنی ہمت ہونی چاہیے کہ جیسے ہی اسے اندازہ ہو کہ سامنے والا لمبے عرصے تک آپ کا ساتھ نہیں نبھا سکتا تو اپنا راستہ الگ کرسکے۔