اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)ملک کی معاشی ترقی کے لیے آرمی چیف عاصم منیر نے بھر پور تعاون کیاہے. وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایا کہ معاشی ترقی میں عاصم منیر نے ہمارا بہت ساتھ دیا. وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج گھریلو صارفین کیلئے بجلی 45 روپے 5 پیسے فی یونٹ ہے، جو کمی کے بعد 34 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل سید محمد عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی میں ان کا اور ان کے ساتھیوں کا اہم کردار رہا۔وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ اس عمل میں آرمی چیف کا تعاون حکومت اور عوام کے لیے کلیدی ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل سفر میں قوم کی قربانیاں اور اللہ کی مدد سے پاکستان نے اقتصادی استحکام کی جانب قدم بڑھایا ہے، اور مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ تک لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

