کراچی(ڈیلی پوائنٹ)ملکی گیس کی پیداوار میں کمی سے پاکستان کو اربوں کا نقصان ہونے لگا. 4 ماہ میں پاکستان کو 194 ملین ڈالرز یعنی 53 ارب 37 کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے. مقامی گیس کی پیداوار میں 374ایم ایم سی ڈی ایف کمی واقع ہوئی ہے، اس طرح ملکی اقتصادیات کو 13ارب 34کروڑ 40لاکھ روپے (48ملین ڈالرز)ماہانہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
329ایم سی سی ایف ڈی کی آر ایل این جی کی لاگت سے مقابلے میں دیکھی جائے تو 50کروڑ ڈالرز 139ارب روپے بنتی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اس کا اثر خام تیل کی پیداوار پر پڑتا ہے گیس کی کمی سے 5ارب روپے نقصان اور قومی خزانے کو 20ارب روپے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
