اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ترقی کرنا چاہتا ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 5سال جیل میں گزارنا ہونگے.ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست عوامی خدمت نہیں بلکہ انتشار کی سیاست کرتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور عدلیہ فیصلہ کر لیں کہ ملک کو مذاکرات اور امن سے آگے لے کر جانا ہے یا انتشار پھیلانا ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی، اسٹیبلشمنٹ کو بھی سمجھ آ چکی ہے۔