لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا چودھواں اجلاس شروع ہو چکا ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف، نائب صدر اور الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
بورڈ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور مخصوص نشستوں پر موزوں امیدواروں کا انتخاب کر رہا ہے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر آج خواتین ارکان کے ناموں پر غور ہوگا۔
ملک بھر سے 400 سے زائد خواتین نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ کسی بھی جماعت میں خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ
پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، ملتان، گوجرانولہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، بہاولپور، سندھ، کراچی، فیصل آباد سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا چودھواں اجلاس شروع
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف، نائب صدر اور الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار،… pic.twitter.com/fOZV4APIxb— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 20, 2023
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن 2024 کے الیکشن میں نئے بہترین اور تعلیمی یافتہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیں گا۔ آنے والے الیکشن میں جیت یقینی طور پر مسلم لیگ ن کی ہوگئی اور ہم پاکستان کے مسائل کا حل عوام کو دیں گے۔