اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) بر وقت الیکشن کروانے کا مشن ن لیگ بھی میدان میں آگئی ہے.سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کچھ دیر میں متوقع ہے۔ مسلم لیگ ن بھی اس کیس میں فریق بننے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنزیب کا کہنا ہے کہ ہم بھی پٹیشن دائر کرنے لگے ہیں ۔ الیکشن کو کسی صورت ملتوی یا دیر سے کرنے کی حمایت نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن 8 فروری کو ہی الیکشن کا انعقاد چاہتی ہے اس لیے پٹیشن سپریم کورٹ میں جمع کروا رہے ہیں۔
8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے مسلم لیگ(ن) کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے .مسلم لیگ (ن) لاہور ہائیکورٹ کے ریٹرننگ افسران سے متعلق فیصلے کے خلاف لارجر بینچ میں فریق بنے گی .پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 15, 2023
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پی ٹی آئی کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ یاد رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف بھی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن کا انعقاد بروقت ہونا چاہیے.