N leag ki hakomat main awam ko relief mila

تاریخ گواہ ہے جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی عوام کو ریلیف ملا نواز شریف

(ڈیلی پوائنٹ) ن لیگ کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی عوام کو ریلیف ملاہے. بجلی کی قیمت کرنے پر میں شہباز شریف اور ان کی وفاقی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.
ایک بیان میں نواز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کےلیے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہو چکا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف ملتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں