Nab taramim bahal ki jati ha

نیب ترامیم بحال کی جاتی ہیں سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)عمران خان ثابت نہیں کر سکے کہ نیب ترامیم غیر آئینی ہے اس لیے نیب ترامیم بحال کی جاتی ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ سنادیا ہے. چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ 5 صفر سے سناتے ہوئے نیب ترامیم بحال کر دیں۔
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ثابت نہیں کرسکے کہ نیب ترامیم غیر آئینی ہیں۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا اور یہ قانون لاگو بھی ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں