(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ نادیہ خان نے شادی شدہ افراد کو منفرد مشورہ دے دیا ہے. ایک انٹرویو کے دوران نادیہ خان نے کہا مہنگائی کا دور ہے بہتر ہے شادی شدہ حضرات پیسوں کی بچت کریں . اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں ہی اچھا وقت گزار کر خوشی مل جاتی ہے لیکن کچھ لوگ چھٹیاں منانے بیرون ملک کہیں خوبصورت مقام پر بھی چلے جائیں تو وہاں جا کر بھی آپس میں لڑ رہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے میں ایک عورت کا سمجھدار ہونا بھی بہت ضروری ہے، عورت گھر میں سمجھداری سے گھر کے سکون کا خیال رکھے گی اور اپنے بچوں کو یہ سکھائے گی کہ خوشی، صحت اور فیملی کی زندگی میں کتنی اہمیت ہے تو گھر کا ماحول پرسکون رہے گا۔
