کراچی(ڈیلی پوائنٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر نہروں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وفاقی حکومت گرادیں گے.انھوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے نہروں کے معاملے کو بہت خراب کردیا ، ہمیں اس مقام پر نہ لے کر جائیں کہ ایسا فیصلہ ہو جس سے سب کا نقصان ہو۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس دلیل موجود ہےکہ یہ منصوبہ ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ،وفاقی حکومت منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ بے چینی ختم ہو۔پانی کا مسئلہ بڑا سنگین ہے وفاقی حکومت نہروں کے مسئلے کا فوری حل نکالیں.

