لاہور(ڈیلی پوائنٹ) اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر ماجد کو تشدد کیس میں معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے. اداکارہ نرگس اور ماجد کے درمیان صلح ہو گئی ہے. اداکارہ نرگس نے لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں شوہر کےخلاف تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
پولیس کو درج کروائے گئے مقدمے میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے پیسوں کے تنازع پر جھگڑے کے دوران انھیں تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اب اداکارہ نرگس اور شوہر کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔ دونوں فریقین کی جانب سے باہمی رضا مندی سے صلح نامہ عدالت میں جمع کروایا گیا ہے جس کے بعد عدالت سے اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی ہے۔
