Nargis ny khamoshi sy shadi kr li

بھارتی اداکارہ نرگس فخری نے خاموشی سے شادی کر لی

ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)بھارتی اداکارہ نرگس فخری نے خاموشی سے شادی کر لی ہے. بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ شادی کی ہے. بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ نے حال ہی میں لاس اینجلس میں خفیہ طور پر شادی کرلی، جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، نیا نویلا جوڑا شادی کے بعد ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں ہے۔
دوسری جانب جوڑے کی جانب سے شادی کی کوئی بھی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر نہیں کی گئی اور نہ ہی دونوں میں سے کسی نے شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس فخری اور ٹونی بیگ 3 سال سے ڈیٹ کررہے ہیں، ٹونی بیگ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وہ لاس اینجلس میں مقیم کشمیری نژاد بزنس مین ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں