لاہور(ڈیلی پوائنٹ)م سے محبت سے شہرت رکھنے والی اداکارہ نوین نقوی نے اپنی شادی سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا ہے. حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا اور انٹرویو کے دوران انھوں نے بتایا کہ جب لوگوں کو پتہ چلا میں ابھی تک کنواری ہوں تو مجھے شادی کے پیغامات آنے لگے ہیں. جن کو میں شکریہ کہہ کر انکار کردیتی ہوں.
نوین نقوی نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ابھی تک رشتہ ازدواج میں منسلک نہ ہونے پر کوئی افسوس یا پچھتاوا نہیں ہے، اور نہ ہی انہیں اس بات سے کوئی خاص پریشانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار اکیلے پن کا احساس ضرورہوتا ہے، مگر یہ احساس شادی شدہ یا کسی تعلق میں رہنے والوں کو بھی ہو سکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی زندگی میں اکیلے پن کے حوالے سے مزید کہا کہ انہیں شادی نہ کرنے پر کوئی شکوہ نہیں ہے۔ نوین نقوی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ خوش ہیں اور ان کا یقین ہے کہ ہر شخص کی زندگی کا اپنا راستہ ہوتا ہے، اور اس میں اکیلا پن کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔

