Nawaz sharif ko aik aur relif

نوازشریف کو ایک اور بڑا ریلیف

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ ) توشہ خانہ کیس میں بھی نواز شریف کو ایک اور بڑا ریلیف عدالت کی طرف سے مل گیا ہے۔نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم عدالت سے آگیا ہے۔احتساب عدالت نے جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لےلئے ہیں۔
اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی احکامات اکتوبر 2020 میں کیے گئے تھے۔عدالت کا نواز شریف کی پراپرٹیز ، گاڑیاں ، بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم جاری ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی ، مرسیڈیز، لینڈ کروزر و گاڑیاں ضبط ہوئیں تھیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں