اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ) نواز شریف کی آج عدالتوں میں پیشی کا دن ہے۔ نواز شریف ڈیڑھ بجے کے قریب احتساب عدالت پہنچے ۔جج محمد بشیر نے تین مقدمات میں نواز شریف کے خلاف سماعت کا آغاز کیا ۔
نواز شریف نے عدالت میں حاضری لگائی ۔نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ عدالت نواز شریف کے دائمی وارنٹ منسوخ کر دے کیونکہ نواز شریف نے خود کو عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے اس لیے وارنٹ معطل کریں۔
نیب پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا ورانٹ گرفتاری منسوخ ہو نگے تو نواز شریف کا ٹرائل شروع ہو سکے گا ۔ نواز شریف کی طرف سے وکیل عرفان احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔یاد رہے کہ نواز شریف احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس میں حاضر ہوئے تھے۔
