لاہور(ڈیلی پوائنٹ )نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیجریوال پر شراب پالیسی میں گھپلے کا الزام ہے۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما آتشی کے مطابق اروند کیجریوال کو جمعرات کے روز شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے شراب پالیسی کیس میں آج نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے ان کی رہائش گاہ پر پوچھ گچھ کی تھی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ٹیم نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ سے 4 یا 5 موبائل فون اور 2 ٹیبلیٹس بھی اپنے قبضے میں لے لیے۔
اس سے قبل دہلی ہائیکورٹ نے کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے جاری سمن پر گرفتاری سے عبوری تحفظ دینے سے انکار کردیا تھا۔