لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے. نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ پر پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ان کا استقبال کیا، مہمان ٹیم آج مکمل آرام کرے گی۔
کیوی ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔3ملکی سیریزکا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
