(ڈیلی پوائنٹ)میزبان ندا یاسر نے انمول بلوچ سے معافی مانگ لی ہے.ندا یاسر نے انمول بلوچ کی جھوٹی شادی کی خبر اپنے مارننگ شو میں دی تھی جس پر ندا یاسر نے معافی مانگ لی ہے. خیال رہے کہ ندا یاسر نے اسپیشل عیدالفطر ٹرانسمیشن کے دوران انمول بلوچ کی شادی کا دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔
اب حال ہی میں انہوں نے اپنے شو کے دوران اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور کہا کہ مجھے ایسا بیان دینے سے پہلے معلومات کی تصدیق کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ شوبز کی ایک شخصیت نے اداکارہ (انمول بلوچ) کی شادی کا غیر رسمی طور پر مجھ سے ذکر کیا تھا اور وہ معلومات میرے ذہن میں تھیں، جو انہوں نے عید کے شو کے دوران شیئر کی تھیں۔
