(ڈیلی پوائنٹ)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ کر دیا ہے. پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکستوں کا سلسلہ جاری ہے. کیویز نے پاکستان کو 265رنز کا ہدف دیا مگر پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام رہی.
اور پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نیوزی لینڈ کو میچ میں 43 رنز سے کامیابی ملی۔
پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے ٹیم کو 73 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن پھر کوئی بھی بڑی شراکت قائم نہ ہو سکی اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 50 رنز اسکور نہ کر سکا۔
یوزی لینڈ نے بارش کے باعث گیلی آؤٹ فیلڈ سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز اسکور کیے.
یاد رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ٹی 20سیریز میں بھی بدترین شکست دی تھی.
