(ڈیلی پوائنٹ)پہلے ون ڈے میچ میں کیویز نے پاکستان کو 73رنز سےشکست دیدی ہے. میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
نیوزی لینڈ کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا ، اوپننگ پارٹنر شپ رنز بنانے میں ناکام رہی۔ اوپنر عثمان خان 39 اور عبد اللہ شفیق 36 رنز پر کیویز بولرز کا شکار ہوگئے جس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ کپتان محمد رضوان کی صورت 30 رنز پر گرگئی۔بابر اعظم 78رنز بنا کر نمایاں رہے.
طیب طاہر 1، عرفان خان صفر، نسیم شاہ صفر ، حارث رؤف 1، عاکف جاوید 1 اور محمد علی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 44 رنز اور ایک گیند پر 271 بناکر آؤٹ ہوگئی.یاد رہے اس سے قبل بھی پاکستانی ٹیم ٹی20سیریز میں بھی بری طرح ناکام ہو گئی تھی.
