Opning ka lia shan or fakhar champion trofi ka lia mazbot jaori

چیمپئینز ٹرافی میں اوپننگ کیلئے فخر اور شان کی جوڑی مضبوط دعویدار بن گئی

(ڈیلی پوائنٹ) چیمپئینز ٹرافی میں راشد لطیف نے دو بائیں ہاتھ کے اوپنر بلےباز فخر اور شان کے حق میں آواز بلند کردی مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ گرین شرٹس کو 28 سال بعد اپنے ملک میں ہونیوالے ایونٹ پر فوکس کرنا چاہیے، انہیں بھول جانا چاہیے کہ بھارت ٹیم کیا کررہی ہے البتہ اپنی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کے طریقے دیکھنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دفاعی چیمپئین کے طور پر ایونٹ میں داخل ہوگا.
گرین شرٹس کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی چاہیے.ہمارے پاس ہوم کنڈیشنز کیلئے اسپنر کی شکل میں ابرار احمد، سفیان مقیم، اسامہ میر جیسے بالرز دستیاب ہیں۔سابق کپتان نے پاکستان اور بھارت کے علاوہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو بھی مضبوط قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ یہ 4 ٹیمیں دونوں ایشیائی ٹیموں کیلئے بڑا چیلنج ہوسکتی ہیں۔چیمپئینز ٹرافی کا افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا.
جبکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں