اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ)اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، راولپنڈی، پشاور، شمالی وزیرستان، لوئر دیر، ہنگو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، علاوہ ازیں چارسدہ، صوابی، پارا چنار، سوات، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جو 98 کلومیٹر کی زیرِ زمین گہرائی میں آیا، زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ تھا۔
فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔