(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کی معروف اداکار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کو کون نہیں جانتا ان دونوں کے ریلشن شپ کے حوالے سے اکثر ہی سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہوتی رہتی تھیں جس پر ان دونوں کا صرف یہ ہی جواب ہوتا تھا کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں لیکن اب دونوں کی اچانک شادی کی خبر نے سب کو چونکا دیا ہے.شوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ گوہر رشید کی اور کبریٰ خان کی شادی کی تیا ریاں شروع ہو چکی ہیں.
سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کے حوالے سے خبریں شیئر کرنے والے انسٹاگرام پیج پر گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کی تیاریاں شروع ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔دونوں اداکاروں کی شادی کا دعویٰ گوہر رشید کے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سامنے آیا ۔
گوہر رشید نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ’بسم اللہ2025‘لکھا.پیج پر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہےکہ اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید کی شادی کی تیاریاں کراچی میں جاری ہیں، دونوں اداکاروں کی شادی نہایت دھوم دھام سے ہوگی جس کیلئے گزشتہ رات اداکاروں نے ڈانس پریکٹس بھی کی۔چند ماہ قبل گوہر رشید نے ایک انٹرویو کے دوران سنگل نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھاکہ اب میں ان کے بغیر اپنی زندگی کا تصور نہیں کر سکتا.