(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا ہے. محمد عامر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچز کے علاوہ 61 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
یاد رہے کہ ایک دن پہلے عماد وسیم نے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی.گزشتہ روز عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ عماد وسیم کی طرح محمد عامر نے بھی ملک کی نمائندگی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔
