Pakistan mein Atta mehnga

پاکستان میں آٹا مزید مہنگا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان میں آٹے کی قیمت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ برقرارہے۔
آٹا چکی مالکان نے ایک کلو کی قیمت میں 3روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔قیمت 172روپے سے بڑھ کر 175روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے باعث آٹے کی قیمت میں 3روپے اضافہ کیا ہے ۔ لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
مہنگی بجلی اور مہنگی گندم سے سستا آٹا تیار کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔یاد رہے پاکستان میں نگراں حکومت نے بجلی گیس کھاد بھی مہنگی کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں