اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان پوسٹ آفس کی کئی آسامیاں ختم کر دی گئیں ہیں. وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی پر عمل درآمد کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے. آسامیاں 1گریڈ سے 15گریڈ تک ختم کی گئی ہے.
حکام کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید 1511 آسامیوں کو ختم کر دیا گیا۔ادارے کے ہیڈکوارٹر سے جاری سرکلر کے مطابق اس سے قبل بھی 2000 آسامیوں کو ختم اور 105 آسامیوں کو متروک ( dying) قرار دیا جا چکا ہے اورمجموعی طور پر اب تک ادارے سے 3616 آسامیاں ختم کی جا چکی ہیں۔