Pakistan Railway nay awam ko khushkhbri suna di

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 20فیصد کمی کردی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے. کرایوں میں کمی فیصلہ عید الفطر کی مناسبت سے کیا گیا ہے. پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے.
کرایوں میں کمی کا اطلاق عید کے تینوں دنوں کی بکنگ پر ہوگا، تاکہ مسافر عید کے موقع پر سستے کرایوں پر سفر کر سکیں۔ تاہم، ریلوے حکام نے یہ واضح کیا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔یہ اقدام پاکستان ریلوے کی طرف سے عوامی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو مزید آسانی اور سستی فراہم کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں