Pakistan stock exchange mian mandi

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کاروبار رک گیا

کراچی(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی پائی گئی ہے جس کی وجہ سے عارضی طور پر کاروبارروک دیا گیا ہے. امریکی صدر نے کئی ممالک پر ٹیرف میں اضافہ کیا جس سے نا صرف اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ہوئی بلکہ تیل کی قیمتیں بھی گر گئی ہیں.
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے ہی روز ابتدا سے شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 6250 سے زائد پوانٹس کی کمی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 6287 کی کمی کے ساتھ 112504 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جس کے بعد کاروبار کو روک دیا گیا۔
جنوبی کوریا،سعودی عرب اور امریکہ سمیت کئی ممالک کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو اربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں