Pakistani cricketers actress ko message krty hain

پاکستانی کرکٹرزاداکارؤں کو میسجز کرتےہیں،شاداب خان نے خاموشی توڑدی

(ڈیلی پوائنٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کرکٹرز کی جانب سے اداکاراؤں کو میسجز کرنے پر بات کی جس کا کلپ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے. کرکٹر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی.دوران شو ایک مداح نے آل راؤنڈر سے سوال کیا کہ اکثر اداکارائیں دعویٰ کرتی ہیں کہ انہیں کرکٹرز سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجتے ہیں، تو کیا آپ نے کبھی کسی اداکارہ کو میسج کیا ہے؟

قومی کرکٹر نےکہا ،نظر انداز کرنے کا آپشن ہر کسی کے پاس ہوتا ہے تو آپ کو برا لگ رہا ہے تو جواب نہ دیں لیکن اداکاراؤں کے جواب بھی آتے ہیں اور وہ دلچسپی بھی ظاہر کرتی ہیں کہ جیسے بات کرنا چاہ رہی ہوں۔شاداب نے مزید کہا ہم نے بھی کچھ ویڈیوز دیکھی ہیں جس میں بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر باتیں بتائی جاتی ہیں لیکن ویسا ہوتا نہیں ہے،کچھ اداکارائیں شہرت کے لیے بھی کرتی ہیں.

جیسے ٹورنامنٹ یا ورلڈکپ کے دوران ایسی باتیں سامنے آتی ہیں کیونکہ ہر کسی کی نظریں وہیں ہوتی ہیں’۔

اپنا تبصرہ لکھیں