Pakistani shahirio py hamla hua to

پاکستانی شہریوں پر حملہ ہوا تو بھارتی شہری بھی نہیں بچ سکیں‌گے خواجہ آصف

(ڈیلی پوائنٹ)خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی شہریوں‌پر حملہ ہوا تو بھارتی شہری بھی بچ نہیں سکیں گے. خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم واضح کر دیں ہم ایسی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، پاکستانی شہروں میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تو جواب بھارت کے شہروں میں اسی طرح دیں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت نے ماحول گرم کرنا چاہا تو ہم بھی تیار ہیں، جب بھارت جیسا دشمن پڑوس میں ہو تو ہمارے میزائل تجربات جاری رہیں گے،24 کروڑ عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اپنے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ ختم کردیاہے جبکہ اپنے سفیر کو بھی واپس بلالیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں