(ڈیلی پوائنٹ)امریکی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی ذہین قوم ہیں ان کو نظر انداز نہیں کرسکتا. مانتا ہوںپاکستان کے ساتھ تجارت بہت ہی کم ہے مگر اس کے باوجود پاکستان بہترین قوم ہے یہ کمال کی چیزیں بناتے ہیں.کوشش کروں گا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھاؤں.امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی امور میں انہیں زندگی میں آج تک جس بات پر سب سے زیادہ سراہا گیا ہے وہ پاک بھارت جنگ بندی کامیاب بنانا ہے۔
صدرٹرمپ نے کہا کہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے۔ ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھاکہ بھارت کے معاملے میں تو وہ پُریقین تھے تاہم پاکستان سے بھی تجارت پر بات کی۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا سے تجارت کرے۔
