لاہور(ڈیلی پوائنٹ)نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ 2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی5 جی سروس دستیاب ہوگی۔نیا سال آئے گا، پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس بھی ساتھ لائے گا، نگران وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف نے فائیو جی لانچنگ کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں آکشن ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔ 300 میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی نیلامی میں تمام ٹیلی کام آپریٹرز شریک ہوں گے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ تقریبا 300 میگا ہرٹس کی اسپیکٹرم ایلوکیٹ کی ہے جس کو انشاءاللہ آکشن کریں گے۔ اگلے سال جون جولائی اگست کے قریب ہم فائیو جی اسپیکٹرم آکشن کرنے کے قابل ہوں گے۔
وزیرآئی ٹی نے بتایا کہ ٹیلی کام سیکٹر کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹربیونل بھی جلد بنانے جا رہے ہیں امید ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم خریداری میں کوئی کمپنی پیچھے نہیں رہے گی۔
ڈاکٹر عمر سیف نے یہ بھی بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے بیرون ملک بالخصوص مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز ہے۔ قطر کی تین کمپنیوں کیساتھ مفاہتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوچکےاس سے ہماری آئی ٹی برآمدات بڑھیں گی۔اگر فائیو جی پاکستان میں آگیا تو آئی ٹی سیکٹر میں یہ کسی انقلاب سے کم نہیں ہو گا۔