ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ پریانکا چوپڑانے 140قیراط کے ہیروں کا ہار پہن لیا جو دنیا کے مہنگے ترین ہاروں میں شمار ہوتا ہے. اداکارہ پرنگا جو اداکاری کے ساتھ ساتھ فیشن میںبھی خاصی دلچسپی رکھتی ہیں اکثر میڈیا کی خبروں کی ذینت بنتی رہتی ہیں.
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ ماہ قبل اٹلی کی معروف اور مہنگی ترین جیولری کمپنی بلغاری کی روم میں منائی گئی 140 ویں سالگرہ پر پریانکا نے بھی برانڈ کی جیولری پہن کر کیٹ واک کی۔اس ایونٹ میں بلغاری کی ایمبیسیڈر اور اداکارہ پریانکاکا ایک خوبصورت مغربی لباس پر گلے میں چمکتا ہار بھی مداحوں کی توجہ کامرکز بن گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب کیلئے پریانکا کے گلے میں پڑا ہار دنیا کے سب سے مشہور لگژری جیولری برانڈ بلغاری کی رومن کلیکشن کا حصہ ہے، ہار میں خوبصورت ڈیزائن کے 7 بڑے اور ان کے ساتھ ہی جڑے چھوٹے سائز کے کئی جگمگاتے ہیرے موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اس خوبصورت ہار کی قیمت 40 ملین یورو ( 3 ارب 53 کروڑ سے زائد بھارتی روپے)ہے۔
