لالیاں(ڈیلی پوائنٹ) لالیاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے بڑا افسر بن گیا .طیب شیخ کا کہنا تھا کہ دن رات محنت کی لکھ لکھ کر ہاتھ میں درد ہوتا تھا مگر محنت کرنا نہہیں چھوڑی .طیب نے بتایا کہ میرے والد کا خواب تھا کہ میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرو آج میرے والد حیات نہیں ہیں مگر میں نے ان کا خواب پورا کر دیا ہے.
ہونہار نوجوان طیب شیخ نے ڈیلی پوائنٹ سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ دن میں تقریبا 12گھنٹہے تک پڑھتا تھا محنت کبھی رائیگا ں نہیں جاتی مگر شرط یہ ہے کہ آپ مسلسل محنت کرتے رہے اور کبھی ہمت نہ ہارےایک دن آئے گا کہ آپ کو آپ کی محنت کا پھل ملے گا.طیب نے یہ بھی بتایا کہ مجھے سی ایس ایس کےدوران کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا .ایک بار امتحان کے دوران میرا ایکسیڈنٹ ہو گیا پھر جب مقابلے کا امتحان دینا تھا تو والد کی وفات ہو گئی مگر پھر بھی ہمت نہیں ہاری .