پی سی بورڈ کو وزیراعظم کے ماتحت کرنے کافیصلہ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )نگراں حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بارے میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اُسے وزارت بین الصوبائی رابطہ سے ہٹا کر براہِ راست وزیراعظم کے ماتحت کردیا ہے۔
نگراں حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی کے معاملات اب وزارت بین الصوبائی رابطہ سے نکال کر کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیے گئے ہیں۔
پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا جبکہ وزارت آئی پی سی سے پی سی بی کا اب کوئی تعلق نہیں۔
اس کے علاوہ سیکریٹری وزارت آئی پی سی بھی اب پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں