لیہ(ڈیلی پوائنٹ)جعلی پیر نے جن نکالنے کی خاطر خاتون کے پاؤں جلا دیے ہیں. جعلی پیر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے. خاتون کے شوہر نے بتایا کہ میری بیوی کی طبیعت خراب رہتی تھی میں پیر کے پاس لے گیا پیر نے کہا اس پر جن کا سایہ ہے.
پیر نے بیوی کو کمرے میں بند کیا اور یمیں کہاکہ تم کمرے سے باہر نکل جاؤ ہم باہر گئے تو پیر نے جلتے کوئلوں پر بیوی کو جلنے کا کہا جلتے انگاروں پر چلتے ہوئے بیوی کے پاؤں جل گئے مگر اہلیہ کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیںآئی.
