لاہور( ڈیلی پوائنٹ )پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے 201 یونٹ سے 500 تک استعمال ہونے والے صارفین کو 14 روہے سبسڈی کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے، لیسکو کے 5 لاکھ صارفین کو بھجوائے گئے بلز میں 3 ارب کی سبسڈی دی گئی۔
پنجاب حکومت نے بجلی کے بھاری بھر کم بلوں سے نجات دلانے کے لیے 45 ارب کی سبسڈی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت لیسکو صارفین کو بجلی کے سبسڈائز بل ملنا شروع ہو گئے۔
حکام کے مطابق لیسکو کے پانچ ریجنز میں پانچ لاکھ صارفین ریلیف سے مستفیض ہوچکے ہیں، پہلے مرحلے میں 14 روپے فی یونٹ کمی کے تناسب سے 3 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے اور بجلی کی اصل لاگت اور ریلف کے درمیان کی رقم پنجاب حکومت نے ادا کی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک صارف کا بل شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز نے ثابت کر دیا کہ ’’جہاں چاہ وہاں راہ‘۔ 228 یونٹس والے بجلی صارف کو 10145 روپے کی بجائے 7552 روپے کا بل جاری کیا گیا ہے۔