Pervaiz illahi ko bara reilif mil hi gia

پرویز الہی کو کرپشن کیسسز میں مستقل حاضری سے استثنامل گیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز الہی کو کرپشن کیسسز میں مستقل حاضری سے استثنا مل دے دیا گیا ہے. گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنا دے دیا۔
عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا۔ عدالت نے بیماری کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں