اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسط فروری سے بڑی کمی متوقع ہے، انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔
قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہوگی۔انڈسٹری کی جانب سے بھیجی ورکنگ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے تک کمی کا امکان ہے۔
اسی طرح، مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 60 پیسے تک ستا ہونے کا امکان ہے.پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان وفاقی حکومت کر ے گی.
