اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1روپے کی کمی کردی ہے. ملک میں آئندہ 15 اپریل تک کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 258.64 پر برقرار رہے گی۔

