اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل ہر مہینے میں 2بار ہوتا ہے. ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یکم مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50پیسے کی کمی دیکھنے کو ملی تھی.

