اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 15دنوںکے لیےکمی کر دی گئی ہے. پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے. نوٹیفیکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہوگی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قمیت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
