اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پیٹرول کی قمیت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے . عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آرہے ہیں. ذرائع کے مطابق 16 اپریل 2025 سے عوام کو اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری مل سکتی ہے۔
تیل کمپنیز کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 27 پیسے تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 21 پیسے کم ہوسکتی ہے۔
