(ڈیلی پوائنٹ)عید سے پہلے پاکستانی عوام کے لیےبری خبر سامنے آئی ہے.پیٹرول کی قیمت میں ایک دم 20 روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے. سماء کی خبر کے مطابق آمدن بڑھانے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ وفاقی بجٹ 25-2024 میں آئندہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس لگانے اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح لیوی 60 روپے سے بڑھا کر فی لیٹر 80 روپے تک کی جاسکتی ہے۔آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی کی مد 869ارب روپے جمع کرنے کا ہدف دیا ہے.