Plastic ky use py mokmal pabndi laga di gai

پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی گئی مریم نواز

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نےپلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے.آج پوری دنیا میں ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہے .پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے.مریم نواز نے پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے چیلنج ہے، اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا لہٰذا عوام کرہ ارض کی حفاظت کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال سے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ’’’نو ٹو پلاسٹک‘‘ مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول دوست اقدامات کا فروغ ہے۔ پلاسٹک پر پابندی کی پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی جگہوں پر پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ پلاسٹک بیگ کی جگہ ماحول دوست متبادل جیسے کاٹن بیگ کو استعمال میں لایا جائے، پلاسٹک کی آلودگی کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوسل فیول کے استعمال میں کمی اور قابل تجدید توانائی پر انحصار بڑھانا ہوگا، ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی مسلسل کٹائی بھی ہے، فطرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کے لیے مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں