اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ ) کافی دن گمشدگی میں گزارنے اورمنظر عام پرآنے کے بعد شاعر احمد فرہاد کی ضمانت کی درخواست مظفرآباد کی انسداد دہشتگردی کی مسترد کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔
عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔
یاد رہے کہ شاعر احمد فرہاد مئی کے مہینے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتا ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کے بعد آزاد کشمیر پولیس نے ان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔