مظفر آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کے معروف شاعر احمد فرہاد کو ضمانت دے دی گئی ہے. شاعر احمد فرہاد کو نامعلوم افراد نے اٹھا لیا تھا تاہم بعد میں مظفر آباد کے پولیس اسٹیشن میں موجود تھے. شاعر احمد فرہاد کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔
رواں ہفتے مظفر آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے گرفتار شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔پولیس نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ احمد فرہاد سے تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔