پشاور(ڈیلی پوائنٹ)کے پی حکومت نے پولیس کی تنخواہوںمیں اضافے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے. وزیر اعلی نے پولیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 5.5 ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری دی۔ اس رقم میں سے 3 ارب روپے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور جدید آلات کی خریداری کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع کی سطح پر جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جبکہ پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر اور پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

