(ڈیلی پوائنٹ)لاہور کے بیدیاں ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایلیٹ فورس کی وردی پہن شریک ہوئیں۔تقریب میں صوبائی کابینہ کے ارکان اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا ۔
بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بطور وزیراعلیٰ آپ کی پاسنگ آؤٹ دیکھ کرحوصلہ ملا، میں آپ ہی میں سے ہوں، آپ کی یونیفارم پہن کر آئی ہوں، یہ وردی نہیں وہ قومی خدمت ہے جو کم بیٹوں اور بیٹیوں کے نصیب میں آتی ہے، بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں بھی خواتین بھی شامل ہیں، بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اپنی طرف سے کیش انعامات بھی بھجواؤں گی۔
انہوں نے کہاکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ یں شرکت کرکے جتنی آپ کے گھر والوں کو خوشی ہورہی ہے اتنی ہی خوشی مجھے بھی ہورہی ہے، کامیاب ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ والدین نے اپنی بچیوں پر اعتماد کیا،ملک کی خدمت کیلئے وقف کیا، ایلیٹ فورس کی بچیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے فرائض انجام دیں گی، جب بھی کسی شہید کو دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں شہادت کا جذبہ کیا جذبہ ہے۔