Polio team py family ka hamla

کورنگی میں فیملی نے پولیو ٹیم پر حملہہ کر دیا پولیس کی بھاری نفری طلب

کراچی(ڈیلی پوائنٹ)کورنگی میں فیملی نے پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی. ایس ایس پی کورنگی کے مطابق انسدادِ پولیو ٹیم کو بیلچوں سے مارا گیا، واقعے میں انسدادِ پولیو کے 2 ورکر اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیو ٹیم پر حملہ علاقے میں موجود فیملی نے کیا، انسداد پولیو کی ٹیم قطرے پلانے علاقے میں پہنچی تھی۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق علاقے میں موجود فیلمی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے منع کیا، پولیو ٹیم پر تشدد میں ملوث 4 خواتین سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں